1883 میں اَولیور نپولین ہِل ریاست ورجینیا کی وائز کائونٹی کے جس مکان میں پیدا ہوا، وہ صرف ایک کمرے کا تھا۔ وہ دس سال کا تھاجب اس کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ اس وقت تک وہ اپنے شہر پونڈ کا آوارہ ترین لڑکا تھا لیکن اس کی سوتیلی ماں نے اس کو بہتر ہونے میں بہت مدد دی اور پندرہ سال کی عمر تک وہ ایک پڑھنے لکھنے والا لڑکا بن گیا تھا۔ وہ مقامی اخبار کو آرٹیکل لکھ کر دیا کرتا تھا۔ 1908ء میں جب وہ پچیس سال کا ہوا تو اس نے امیر اور مشہور لوگوں کے بارے میں کالموں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ یہ سلسلہ اس کی کسبِ معاش میں تبدیلی کا سنگِ میل ثابت ہوا۔ ہِل کو شروع سے ہی ذاتی ترقی اور کامیابی کے قوانین کا معمہ حل کرنے کا جنون تھا۔ جب وہ اپنے عہد کی ایک کامیاب امریکی کاروباری شخصیت اینڈریو کارنیگی سے ملاتو کارنیگی نے نہ صرف اسے اپنی ذاتی کامیابی کے بارے میں راہنمائی فراہم کی بلکہ اپنے دوست اور ایک کامیاب شخص ہنری فورڈ سے بھی ملوایا۔ ہنری فورڈ نے بعدازاں ہِل کو مشہور موجدوں الیگذینڈرگراہم بیل اور تھامس ایڈیسن سے متعارف کروایا۔ نپولین ہِل نے 500 کے قریب کامیاب شخصیات سے ملاقاتیں کیں اوران کے انٹرویوز کیے۔ اس طرح وہ کامیابی کے موضوع پر کتب احاطۂ تحریر میں لانے کے قابل ہو گیا۔ نپولین ہِل نے امریکی صدر وُڈرَو وِلسن کے لیے بھی کام کیا۔ جنگ عظیم اوّل کے دوران وہ صدر کا مشیر تھا۔ جب رَوزویلٹ صدر بنا تو ہِل کو وائٹ ہائوس بلوا لیا گیا۔ وہاں اس نےصدر کا معروف ریڈیو خطاب ’فائیر سائیڈ چیٹس‘ لکھنے میں مدد دی۔ وہ ریڈیو پر ذہنی دبائو کے حوالے سے لیکچر بھی دیا کرتا تھا۔ ہِل اولین فلپائنی صدر مینوئل کوزون کا مشیر بھی رہا۔ ڈبلیو کلیمنٹ سٹون کے ساتھ مل کر ہِل نے ذاتی کامیابی کے موضوع پر ایک رسالہ بھی نکالا جو خاصہ مقبول ہوا۔ نپولین ہِل کی ’اپنی مدد آپ‘ سلسلے کے تحت لکھی گئی کتاب ’ ’سوچیے اور دولت کمائیے‘‘ تاریخ کی دس کامیاب ترین کتابوں میں سے ایک ثابت ہوئی جس کی اب تک دُنیا بھر میں دس کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ ہِل ایک مالدار شخص کے طور پر 1970ء میں اس دُنیا
Think And Grow Rich سوچیے اور دولت کمائیے
₨1,500.00
Price Summary
- ₨1,500.00
- ₨1,500.00
- ₨1,500.00
Napoleon Hill
Translated by : Muhammad Ghous Siddiqui
Pages : 280
Delivery All Over Pakistan Charges Will Apply.
Title May Be Different.
Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.
Be the first to review “Think And Grow Rich سوچیے اور دولت کمائیے” Cancel reply
Related Products
Abar-e-Musalsal ابرِ مُسلسل By Qasim Ali Shah
عقل و شعورکی باریکیاں، شخصی تعمیرکی زریں اصول عشق کی اسرار و رموز بیان کرنے والی کتاب
Chalees Charagh Ishq Ke / چالیس چراغ عشق کے by Elif Shafak , Huma Anwar (Translator)
ایلف شفق ، ترکی کی مقبولِ عام ادیبہ ہیں۔ وہ اپنی کہانیوں میں پیش کردہ مشرق اور مغرب کے خوبصورت امتزاج کے باعث دنیا بھرمیں معروف ہیں۔ ناقدین کے مطابق، وہ ہم عصر ترکی ادب اور عالمی ادب میں ایک جداگانہ آواز ہیں۔ ان کی تحریروں کا موضوع خواتین، حقوقِ نسواں، اقلیتیں، تارکین وطن اور ان کے مسائل، متنوع ثقافتیں، ثقافتی سیاست، تاریخ، فلسفہ اور خصوصاً صوفی ازم رہے ہیں۔
ایلف شفق کو ان کے ناول “دا فورٹی رُولز آف لوو” پر عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔ ’’چالیس چراغ عشق کے‘‘ اسی ناول کا اردو ترجمہ ہے۔ ناول کی کہانی حقیقت اور تخیل کا امتزاج ہے اور معروف صوفی شاعر جلال الدین رومی اور درویش شمس تبریز کے گرد گھومتی ہے۔ ’’چالیس چراغ عشق کے‘‘ دو مختلف زمانوں میں دو ایسی محبتوں کا بیان ہے، جن کی بنیاد تصوف تھی۔ ناول کا مرکزی کردار امریکی ریاست میساچوسٹس میں مقیم ایک گھریلو خاتون ایلا ہے، جس کی زندگی کی ڈگر ایک صوفی درویش سے رابطے پر بدل جاتی ہے۔ایلف شفق نے انتہاپسندی اور عدم برداشت سے بھری اس دنیا میںمولانا روم اور شمس تبریز کی صورت محبت کی آفاقیت اور انسانیت سے محبت کا فلسفہ بیان کیا ہے۔ اپنے روحانی استاد اور رفیق کی یاد میں، مولانا روم نے اپنے شہکار شعری دیوان کو’’ دیوانِ شمس تبریز‘‘ کا نام دیا۔ان کی لازوال صوفی شاعری، مثنوی مولوی معنوی کو ’’ہست قرآں درزبانِ پہلوی‘‘ کہا جاتا ہے۔
اس ترجمے کو پاکستان اکادمی ادبیات کی جانب سے 2017ء کا بہترین ترجمے کا ’’محمد حسن عسکری ایوارڈ‘‘ دیا گیا۔
Man’s Search For Meanings by Viktor E. Frankl in Urdu تلاشِ معانی تلخیص و ترجمہ یاسر فراز
Psychiatrist Viktor Frankl’s memoir has riveted generations of readers with its descriptions of life in Nazi death camps and its lessons for spiritual survival. Based on his own experience and the stories of his patients, Frankl argues that we cannot avoid suffering but we can choose how to cope with it, find meaning in it, and move forward with renewed purpose. At the heart of his theory, known as logotherapy, is a conviction that the primary human drive is not pleasure but the pursuit of what we find meaningful. Man’s Search for Meaning has become one of the most influential books in America; it continues to inspire us all to find significance in the very act of living.
Pur Asar Logon Ki Chay Aadaat پر اثر لوگوں کی چھ عادات
مصنّفین میں سے ایک ہیں۔ طب کے ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ PHD اور MD وہ ماہرِنفسیات، فلسفی، موجد اور مفکر کے طور پر معروف ہیں۔ وہ ذہن کو سوچنے کی تربیت دینے میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔ دُنیا بھر میں انہیں لیکچرز کے لیے بلایا جاتا ہے۔ ذہنِ انسانی کی مفکرانہ اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ڈاکٹر ڈی بونو نے عملی اور سادہ طریقے دریافت کیے ہیں۔ ان کی کتابیں دُنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں (Best Sellers) میں شامل ہیں۔ بونو کو سب سے زیادہ مقبولیت ان کی کتاب “Six Thinking Hats” سے ملی جس کا ترجمہ ’’سوچ کے نرالے ڈھنگ‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ اپنی اس کتاب “The Six Value Medals”میں انہوں نے ایسا طریقہ دیا ہے جس سے ہم اشیا اور مظاہر کی تمام اقدار (Values) سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے اُردو قالب میں منتقل کرتے ہوئے اس کتاب کا نام ’’پُراثر لوگوں کی سات عادات‘‘ رکھا گیا ہے اور ان چھ تمغوں (Six Medals)کو آسان پیرائے میں سمجھایا ہے کہ کامیاب اور پُراثر لوگ کیسے چیزوں کو ان کی حقیقی قدر و قیمت کے مطابق اہمیت دیتے ہیں۔ ڈاکٹر ڈی بونو کا خیال ہے کہ سوچنے کا عمل ایک مہارت کے طور پر سیکھا اور سکھایا جا سکتا ہے۔ وہ اس خیال کے بھی حامی ہیں کہ ’’سوچ کے ڈھنگ‘‘ بطورِمضمون سکولوں میں پڑھایا جائے۔ سوچنے کی سرگرمی کو منظم و منضبط کر کے سائنسی خطوط پر استوار کرنے میں ڈاکٹر ڈی بونو کا کام اساسی نوعیت کا ہے۔ انہیں اس اہم کام کی وجہ سے دُنیابھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈی بونو نومبر 2003ء میں دو روزہ دورے پر پاکستان بھی آ چکے ہیں۔
کامیابی کی رفتار The Speed Of Trust By Sephen R. Covey Translation by Rana Naveed Iqbal
Author : Stephen R. Covey
Translation : Rana Naveed Iqbal
Hardcover
Delivery All Over Pakistan Charges Will Apply.
Title May Be Different.
Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.













There are no reviews yet.